لاری اڈہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے علاقہ غیر سے منشیات کی سپلائی لانے والے 4 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 26 کلوگرام سے زائد منشی??ت برآمد کر لیں۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی 26 کلو 900 گرام منشی??ت برآمد کی گئیں ملزمان نوید اور بشارت سے 11 کلو 800 گرام چرس جبکہ تنویر اور عامر سے 9 کلو 600 گرام افیون برآمد کی گئی۔
ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ ملزمان لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں ??یں منشیات فروخت کرتے تھے اور سپلائی کے لیے پیدل اور کار کا استعمال کرتے تھے ان کے زیر استعمال گاڑی کو ??ھی پولیس نے تحویل ??یں لے لیا جبکہ ملزمان کے خلاف ??قد??ات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا نے انسداد منشیات فر??شی کے خلاف بڑی کارروائی پر لاری اڈہ پولیس کی ٹیم کو ??اباش دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کے احکامات پر منشیات سے پاک شہر کے لیے پر عزم ہیں۔