کے پی حکومت نے صوبے بھر کے تمام 80 چرچز کو فی کس پانچ لاکھ روپے دینے کا اعلان کردیا۔
وزیراع??یٰ ہاؤس سے جاری ??یا?? کے مطابق وزیر ??علی خیبر ??ختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر ??دارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیراع??یٰ علی امین گنڈاپور نے کرسمس کے موقع پر صوبے بھر کے چرچوں کے لیے چار کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ کا اعلان کردیا۔
کابینہ نے فیصلہ کیا کہ کرسمس کے موقع پر صوبے میں قائم 80 چرچز کو فی چرچ پانچ لاکھ روپے دیے جائیں گے۔
وزیراع??یٰ نے کہا کہ یہ رقم فوری طور پر چرچز کو جاری کی جائے، صوبائی حکومت مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے۔
مشیر ??طلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ کرسمس کے موقع پر تمام چرچز کو مالی تحفہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، صوبے بھر کے چرچز کو کرسمس کے موقع پر 5 لاکھ روپے بطور تحفہ فراہم کیے جائیں گے، یہ فیصلہ اقلیتوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے کیا گیا ہے۔