سندھ میں گندم کی پیداوار بڑھانے کے لیے سنجینٹا پاکستان نے 15ہزار کاشتکاروں کو مفت زرعی مصنوعات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سنجینٹا پاکستان نے سندھ حکومت کے اشتراک سے صوبے کے کاشتکاروں تک مفت جڑی بوٹی مار زہر کی فراہمی کا شاندار منصوبہ بنایا ہے ??اکہ کاشتکار گندم کی فصل سے بہترین پیداوار حاصل کر سکیں۔ اس پروگرام کے تحت سندھ کے 15ہزار کاشتکاروں کو 45ہزار ایکڑ کے لیے م??ت زرعی مضوع کی ت??سیم کی جائے گی تاکہ گندم کی پیداوار کو بڑھایا جاسکے۔
سنجینٹا پاکستان کے جنرل منیجر ذیشان حسیب بیگ نے اس موقع پر کہا کہ سنجینٹا پاکستان اپنے کاشتکاروں کی خدمت اور کامیابی کے لیے پر عزم ہے ??اکہ پاکستان میں غذا کی فراہمی کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس تناظر میں ہم نے سندھ حکومت کے ساتھ مل کر آنے والی گندم کی فصل کے دوران کاشتکاروں کو مزید بااختیار بنانے اور گندم کی فصل سے بہتر منافع حاصل کرنے کا عزم کیا ہے۔
انہوں ن?? کہا کہ یہ مصنوع ایک جدید جڑی بوٹی مار زہر ہے ??س کے ایک مرتبہ استعمال سے جڑی بوٹیوں کو تلف کرنے اور بہتر پیداوار حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اس طرح کے عمل سے جڑی بوٹیوں کی وجہ سے ہونے والے پیداواری نقصان سے بچا جا سکتا ہے ??ور پاکستان کو غذائی حوالے سے خود کفیل بنایا جا سکتا ہے۔
سندھ کے محکمہ زرعی ت??سیع کے ڈائریکٹر جنرل منیر احمد جمانی ن?? کہا کہ سندھ میں گندم کی کاشتکاری کی بہترین صلاحیت ہے ??ور یہ نہایت قابل ستائش عمل ہ?? کہ سنجینٹا پاکستان گندم کے کاشتکاروں کی خدمت کے لیے جڑی بوٹی مار زہر کی مفت تقسیم کر رہا ہے۔ ہمارا زرعی ت??سیع کا محکمہ کاشتکاروں کی پیداوری صلاحیت کو ممکن بنانے اور زیادہ سے زیادہ گندم پیدا کرنے کے لیے اس منصوبہ میں ہر ممکن مدد فراہم کرے گا۔